ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ باولر اویش خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا اور وہ دو روز سے ہوٹل کے روم سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔اویش خان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا۔اس اہم میچ سے قبل پاکستان کے اہم باولر شاہنواز دھانی بھی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔