Saturday, March 25, 2023

پاکستان کے محمد رضوان کی آمدن زیادہ ہے یا پھربھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی؟ تفصیلات منظرعام پر

محمد رضوان اور رشبھ پنت پاکستان اور بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں جو تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انفرادی کارکردگی کے حوالے سے محمد رضوان کا گراف رشبھ پنت سے کہیں اوپر ہے تاہم اگر دونوں کی سیلری کا موازنہ کیا جائے تو رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل سے محمد رضوان کی نسبت کہیں زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 92ہزار 352ڈالر (تقریباً 1کروڑ 69لاکھ روپے) سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے سالانہ 6لاکھ 56ہزار 699ڈالر (تقریباً 12کروڑ روپے)ملتے ہیں۔ اسی طرح محمد رضوان کو پی ایس ایل میں 1لاکھ 70ہزار ڈالر(تقریباً 3کروڑ 11لاکھ روپے)جبکہ رشبھ پنت کو آئی پی ایل سے 21لاکھ 33ہزار ڈالر (تقریباً 39کروڑ روپے)ملتے ہیں

Read  عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیل

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,749FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest