سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے ترین گروپ کے ایم پی اےرفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر رفاقت علی شاہ گیلانی نے پرویزالہٰی کومکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات میں حسین الہٰی ،حافظ عماریاسراورکامل علی آغا بھی شریک تھے۔