متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کے بعد پریس کانفرنس ہونے یا نہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا، پریس کانفرنس ابھی فوری طور پر نہیں ہوگی بلکہ شام چار بجے کی جائے گی۔
اینکر پرسن وسیم بادامی نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پریس کانفرنس نہیں ہوگی بلکہ یہ شام چار بجے تک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپوزیشن کے اہم ترین ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تمام چیزیں طے پاگئی ہیں اور معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
وسیم بادامی کے مطابق پریس کانفرنس میں تاخیر متحدہ قومی موومنٹ کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وہ یہ تمام چیزیں رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، جہاں سے منظوری ملنے کے بعد پریس کانفرنس کی جائے گی۔