قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جو کمی رہ گئی تھی اتوار کے میچ میں اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انہیں تھوڑی مشکل ہوئی لیکن میڈیکل ٹیم نے ان کی بہت مدد کی ہے، وہ کوشش کریں گے کہ پہلے میچ میں جو کمی رہ گئی تھی، بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں اس کو پورا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں، وہ پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں اور اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے کپتان بابر اعظم کو معلوم ہے کیسے بہترین کارکردگی دینی ہے وہ جانتے ہیں رنز کیسے بنائے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے آنے جا رہے ہیں۔ اتوار کو دونوں ٹیموں میں مقابلہ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔