Wednesday, March 22, 2023

پیراشوٹ میں خرابی، بیس جمپر کی پہاڑ سے ٹکرا کر موت

 امریکہ میں پیراشوٹ میں خرابی آنے کے سبب ایک بیس جمپر پہاڑ سے ٹکرا کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوٹاہ میں پیش آیا ہے جہاں مائیک ایڈورڈ نامی یہ شخص اپنے بیٹے بیرن ایڈورڈ کے ہمراہ بیس جمپنگ کے لیے آیا تھا۔ دونوں نے الگ الگ پیراشوٹس لے کر چھلانگ لگائی۔ بیرن کا پیرا شوٹ تو ٹھیک تھامگر مائیک کے پیراشوٹ میں خرابی آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق خرابی آنے کے سبب پیراشوٹ پوری طرح نہ کھل سکا اورمائیک 400فٹ کی بلندی پر سیدھا پہاڑ سے جا ٹکرایااور اتنی بلندی سے گر کر موت کے گھاٹ اتر گیا۔ مائیک کے پہاڑ سے ٹکرا کر گرنے کی ویڈیو بیرن کے کیمرے میں محفوظ ہو گئی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ بیس جمپنگ دنیا کی خطرناک ترین گیم ہے جس میں موت کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اب تک بیس جمپنگ کرنے والے ہر 2ہزار 317لوگوں میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے اور ان اموات کی سب سے بڑی وجہ جمپنگ میں استعمال ہونے والے سامان میں خرابی آنا ہی ہے۔

Read  فضائی سفر کے دوران بچوں کو خاموش رکھنے کا انتہائی دلچسپ طریقہ خاتون نے دنیا کو بتا دیا

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest