Thursday, March 23, 2023

چور نے پولیس سے بچنے کیلئے گاڑی ایسی جگہ گھسا دی کہ”عقلمندی“ پر ہنسی نہ رکے

میڈرڈ سپین میں ایک چور نے پولیس سے بچنے کے لیے چوری کی گئی گاڑی ایسی جگہ گھسا دی کہ گاڑی میں پکڑی گئی اور خود بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اس 36سالہ چور نے پارکنگ لاٹ سے ایک کار چوری کی اور اسے میٹرو بس کے ٹریک پر لے گیا تاکہ پولیس سے بچ کر تیزی سے نکل جائے۔

کچھ فاصلے پر جا کر اس نے ٹریک سے باہر نکلنے کے لیے گاڑی میٹرو سٹیشن کی سیڑھیوں پر چڑھا دی۔ گاڑی سیڑھیاں نہ چڑھ سکی اور وہاں پھنس گئی۔ چور نے کار کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور تب تک پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس نے چور کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے فائرفائٹرز کو بلوایا جنہوں نے کرین کی مدد سے گاڑی کو سیڑھیوں سے اٹھا کر باہر سڑک پر نکالا۔ 

Read  وزیراعظم عمران خان کو خط لہرانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر لطیفوں کا طوفان

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest