پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا مقابلہ دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 182 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کو قومی ٹیم پورا کر بھی پائے گی یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک سروے میں جواب حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے پہلے میچ کے دوران سروے کے نتائج چلائے گئے۔ سروے کے مطابق 85 فیصد لوگوں نے کہا کہ پاکستان یہ ہدف پورا نہیں کرپائے گا جب کہ صرف 15 فیصد لوگوں نے کہا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔
کیا پاکستان ہدف پورا کرلے گا؟ آئی سی سی کے سروے کا نتیجہ آگیا
- Advertisement -