Wednesday, March 22, 2023

‘ہمیں پنڈی ٹیسٹ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے، انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کا بیان

انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ وڈ نے کہا ہے کہ ہمیں پنڈی ٹیسٹ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے، ہمارا فیصلہ میچ کو دلچسپ بنانا تھا۔راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پال کولنگ وڈ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ میچ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ بھی ٹی 20 کی طرح دلچسپ بنانا چاہتے ہیں۔

اسسٹنٹ کوچ نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کو نئے طریقے سے کھیلنے کا سوچ رہا ہے، ٹیسٹ میچ جیتنا یا ہارنا دونوں ہی دلچسپ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جارحانہ مزاج سے کھیلنے والے کھلاڑی اور کوچ ہیں، برینڈن میک کلم کی کوچنگ سٹائل نیا ہے۔ پال کولنگ وڈ نے کہا کہ  ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سرپرائز دیا، مخالف ٹیم پریشر میں ہے، ہمارے پلیٸرز کافی پُراعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے،جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوسکتا ہے۔

انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ گراؤنڈ میں اب گیند بڑی مشکل سے ریورس ہو رہی ہے، پاکستانی کراؤڈ بہت شاندار ہے، جس کی وجہ سے ہم پاکستان آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کو شائقین انجوائے کرتے ہیں، ایسا ہی کچھ پنڈی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا، جو روٹ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر کے پاکستان کو پریشرمیں ڈالنا چاہ رہے تھے۔

Read  کپتان بابراعظم بیمار، محمد رضوان نے کپتان کے اختیارات استعمال کرنے کی کوشش کی تو میچ ریفری نے روک دیا، ٹیم کا کپتان اب کون ہے؟ بڑی خبر

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest