پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پانے کی خبروں کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا “یہ سب ٹوپی ڈرامہ Tester / teaser ہے، کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہو رہی، میڈیا کا پراپیگنڈا چینل جھوٹے ڈرامے کی نشرو اشاعت کر رہا ہے، یہ بات ہمیشہ کی طرح وقت سے پہلے بتا رہا ہوں! ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ کیا ہی نہیں۔”