Thursday, March 23, 2023

بطور قومی کپتان کم ترین اننگز میں ہزار ٹیسٹ رنز، بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

بطور قومی کپتان کم ترین اننگز میں ہزار ٹیسٹ رنز، بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

بابر 22 اننگز میں میں 51.10 کی اوسط سے 1022 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2022ء ) سٹار بلے باز بابر اعظم نے بطور قومی کپتان کم ترین اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز سکور کرنے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بطور کپتان اپنے 13 ویں ٹیسٹ میچ کی 22 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے ، وہ اب تک 51.10 کی اوسط سے 1022 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے کم ترین اننگز میں بطور کپتان 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سلیم ملک کے پاس ہے جنہوں نے 19 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ۔ سابق کپتان مصباح الحق 21 اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے، انضمام الحق بھی بابر اعظم کی طرح 22 ٹیسٹ اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر تیسرے، جاوید میانداد 27 اننگز کھیل کر بطور کپتان 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں چوتھے جب کہ عمران خان اور مشتاق محمد بطور کپتان 31،31 اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

Read  Shahid Afridi made an interesting revelation after talking to the boy as a 'girl' for a long time

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,742FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -

Latest