urdulight.com

نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین سے جسم فروشی کرانے والا گروہ پکڑا گیا

پٹنہ (اُردولائٹ آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے جسم فروشی کرانے والے گروہ کو پکڑ لیا۔







انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ  ضلع مظفر نگر میں  ایک گھر میں ایک لڑکی سے زبردستی جسم فروشی کرائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مذکورہ گھر پر چھاپہ مار ا تو وہاں جسم فروشی کا باضابطہ گروہ کام کر رہا تھا جو مختلف خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے جسم فروشی کرانے میں ملوث تھا۔

پولیس نے گروہ کی سرغنہ شاہ جہان خاتون سمیت تین خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔ دورانِ تفتیش  سرغنہ نے انکشاف کیا کہ وہ  ایک گاہک سے 600 سے پانچ ہزار روپے چارج کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں