UrduLight.com

چلتی ٹرین میں ایک اور خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد (اُردولائٹ آن لائن) پاکستان میں  چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔







نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔ خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائےگی

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی ، مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں