سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

کولمبو(اُردولائٹ) سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات ، خوراک اور ادویات کی کمی کے باعث عوام سڑکوں پر آگئے جس کے بعد انتظامیہ نے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا۔







 خیال رہے کہ سری لنکن حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی ، پٹرول بحران شدید ہونے پر عوام سڑکوں پر آگئے تھے  خوراک اور ادویات سمیت دیگر بنیادی اشیائےزندگی کی قلت کا بھی سامنا تھا ، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر مشتعل عوام سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایندھن فراہم کیا جائے یا عہدہ چھوڑ دیا جائے ۔

سری لنکن حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پٹرول کی تازہ کھیپ 22 جولائی کو پہنچے گی جبکہ بھارت سے ایک کھیپ 13 جولائی کو پہنچنے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں