ثانیہ مرزانے اپنے لیے سب سے مشکل کام بارے بتا دیا

ثانیہ مرزانے اپنے لیے سب سے مشکل کام بارے بتا دیا

اسلام آباد (اُردولائٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کی سب سے مشکل چیز کے بارے میں بتا دیا۔







بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیاں پوسٹ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں،اب گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹے سے گلے ملتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CfwiPeavZZC/?utm_source=ig_embed&ig_rid=823eb20d-8e96-470b-95c6-35d758de91b2

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک ورکنگ ماں کیلئے سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک اپنے بیٹے اذہان سے دور رہنا ہے،انہوں نے مزید لکھا کہ جب آپ گھر واپس آتے ہیں، تو زندگی کیسے کامل نہیں ہوسکتی؟ اور سب سے اہم بات اس لمحے کے لیے شکر گزار رہنا ہے۔ 

ماں بیٹے کی جوڑی کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے پسند کرتے ہوئے 57 ہزار سے زیادہ لائکس اور سیکڑوں تبصرے ملے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں