Ghotki Train Accident: Heirs of deceased to be provided compensation of Rs1.5mln UrduLight.com 12

گھوٹکی ٹرین حادثہ کے لواحقین کو 15 لاکھ دینے کا اعلان – اُردولائٹ تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر ریلوے (اُردولائٹ تازہ ترین خبریں) اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ہر خاندان کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم ریلوے اعظم خان سواتی نے آج (بدھ کے روز) لاہور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو پچاس سے تین لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی آزادانہ تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ داروں کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ وہ امدادی کارروائی مکمل ہونے تک جائے وقوع پر موجود تھے جب کہ آرمی ہیلی کاپٹروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں