تحریک عدم اعتماد، حکومت نے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینے کا فیصلہ کر لیا

تحریک عدم اعتماد، حکومت نے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردولائٹ آن لائن )وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟ پیسوں کیلئے وفاداری بدلنے والوں کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیاہوگی؟ وفاداریاں بدلنے والوں کی نااہلی عمربھرہوگی یادوبارہ الیکشن لڑنےکی اجازت ہوگی؟ سپریم کورٹ سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی درخواست کی جائےگی













فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ ”کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں