لاہور(اردولائٹ )2022 مہنگائی کے حوالے سے بھاری سال رہا،اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرنسیوں اور سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیاگیاجس سے پاکستان کے عوام بری طرح متاثر ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 2022میں ایک سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر49 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا،2022 میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 روپے 20 پیسے مہنگا ہوا۔
ایک سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو63 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا،ایک سال میں پاﺅنڈ کی قیمت میں 61 روپے اضافہ ہواجبکہ سعودی ریاض ایک سال کے دوران 18 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔
ایک سال کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 57 ہزار900 روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 83ہزار 900 روپے ہو گئی ۔