متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں معاہدہ طے پاگیا ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے تصدیق کر دی

متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ میں معاہدہ طے پا گیا جس کی تصدیق مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی ۔







چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  کہا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی  سی ی سی معاہدے کی توثیق کرے گی ،  توثیق کے بعد معاہدے کی تفصیلات میڈیا کو آگاہ کریں گے ،

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان نے بھی تصدیق کی کہ ایم کیو ایم سے ملاقات طے پا گئے ہیں، معاہدے کی تفصیلات کا اعلان  آج شام چار بجے  کریں گے ۔

ادھر ترجمان ایم کیو ایم  کے مطابق آج  رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں ہوگا ،  اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے معاہدے  کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں