عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

نیو یارک(اُردولائٹ )عالمی منڈی میں ایک مرتبہ پھر سے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔







تفصیلات کے مطابق اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاو¿ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر،یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی)کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں