لاہور (اُردولائٹ )لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی بیٹی فرح مظہر کی ہلاکت کے واقعہ میں نیا موڑ آ گیاہے ، پولیس نے اسے حادثہ قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہاہے کہ فرح مظہر کو گولی حادثاتی طور پر لگی ، گولی فرح مظہر کے ہاتھ میں پکڑے پستول سے چلی ، خاتون نے خود کشی کی نہ ہی قتل کیا گیا ، سیٹھ عابد کی مرحوم بیٹی نفسیاتی مسائل کا شکار تھی ۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ 18 جون کو مسلم ٹاﺅن میں پیش آیا تھا ۔