صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین کی تعلیم کے لیے اہم اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا ہے تاکہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ان کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا جا سکے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان کو روشن خیال قوم کی پرورش کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر نے علمائے کرام، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں