پاکستان اور قازقستان نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور قازقستان نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مفاہمت انسداد منشیات کے وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ اور قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ 1995 میں ہوا تھا اور پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ کچھ ترامیم پر بہت جلد دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں