چین کا سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

چین نے سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بیجنگ میں بریفنگ کے دوران، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے JD.com پر پاکستان پویلین کے آغاز کا خیرمقدم کیا، جو چینی آن لائن مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول اور بااثر ای کامرس پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں لوگوں کے فائدے کے لیے اعلیٰ معیار کے دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ JD.com پر پاکستان کا پہلا آن لائن قومی پویلین گزشتہ جمعہ کو لانچ کیا گیا تھا، تاکہ پاکستانی اور چینی تاجروں کو چین کی بڑی آن لائن مارکیٹ کے ذریعے پاکستانی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مفید پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں