سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دراصل کیا ہوا؟ چیف جسٹس کے حکم پر کارروائی کی آڈیو جاری

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دراصل کیا ہوا؟ چیف جسٹس کے حکم پر کارروائی کی آڈیو جاری

اسلام آباد (اُردولائٹ) سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی)  کے چیئرمین اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز کے  ایس جے سی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔







سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ایس جے سی کی کارروائی  کا گزشتہ روز جو اعلامیہ  جاری کیا گیا تھا اس سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے اختلاف کیا جس کے نتیجے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تنازعہ پیدا ہوا۔  ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس نے اجلاس کی کارروائی کی ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر  جاری کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر اجلاس کی کارروائی کی ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں