سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ

سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ

لاہور (اُردولائٹ )سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ایم پی اے محمدرضوان کی جانب سے 67صفحات پر مراسلہ سپیکر کو بھجوا دیا گیاہے۔







نجی ٹی وی “جیونیوز “کے مطابق ایم پی اے محمد رضوا ن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا، دوست مزار ی نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا، سپریم کورٹ کے 17مئی کے احکامات کی نہ صرف خلا ف ورزی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لیے دوست مزار ی کو ناہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں