Thursday, September 21, 2023

عالمی یوم ماحولیات | تحریر عمر فاروق

عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے زیر سرپرستی منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور ماحول کو درپیش مسائل مثلا آلودگی، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت، وسائل کے پائیدار استعمال، اور بڑھتی ہوئی سمندری سطح کے حوالے سے آگہی کا فروغ یقینی بنانا ہے۔
رواں سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ” پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ” ہے۔
دنیا پلاسٹک سے بھرتی جا رہی ہے۔
ہر سال عالمی سطح پر 400 ٹن سے زائد پلاسٹک تیار کیا جا رہا ہے، جس کا نصف صرف ایک بار استعمال کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس کا محض 10 فیصد ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق سالانہ پیدا ہونے والے پلاسٹک کا 19-23 فیصد جھیلوں، دریاؤ ں اور سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے۔دور حاضر میں یہی پلاسٹک زمین اور سمندر کو آلودہ کرنے کے علاوہ جلائے جانے پر زہریلے دھویں میں تبدیل ہو کر کرہ ارض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں،مائیکرو پلاسٹک ایک اضافی خطرہ ہے جو ہماری خوراک، پینے کے پانی اور ہوا کے ذریعے ہماری سانس میں داخل ہو رہا ہے۔کئی پلاسٹک مصنوعات میں زہریلے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں

ہم نے آنے والی نسلوں کو ایک اچھا ‘ جینے کے لئے سازگار اور صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے

آئیں اس میں اپنا حصہ ڈالیں

شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

Read  Imran Khan's three-year performance

ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ،کوڑے کرکٹ کو اچھے سے ٹھکانے لگانا ،پلاسٹک کا استعمال کم ، پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق ،شجر کاری کرنا
اس حوالے سے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر راؤ رفعت ریاض صاحب کی زیر سر پرستی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباوطالبات نے بھر پور شرکت کی

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -

Latest